Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں بارش اور برفباری، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

بلوچستان میں ممکنہ بارش اور برفباری کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، تمام مشینری قومی شاہراہوں پر پہنچا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رکھنی، بارکھان، ہرنائی،لسبیلہ، بولان،ڈھاڈر، مچھ میں بارشیں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آواران، چمن، زیارت سمیت دیگر علاقے بھی شدید ژالہ باری اور بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ بلوچستان تمام تر صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک کے ذریعے رابطے میں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے کا عملہ بھی دفاتر میں موجود ہے، کنٹرول روم کے ذریعے صورتحال کا 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملہ الرٹ رہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ موجود ہے جبکہ تمام ڈویژنز میں کمشنرز اور اور ڈپٹی کمشنرز سے مکمل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version