سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں 15 اضلاع میں دوبارہ پولنگ 26 مارچ کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں 15 اضلاع میں دوبارہ پولنگ 26 مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں تین روز کے لئے مرکزی کنٹرول روم، شکایت سیل قائم کردیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا، کنٹرول روم آج سے 27 مارچ تک بغیر کسی وقفے کے کام کرے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ فیز 1 اور 2 کے ری پول میں 27 یونین کونسلوں میں پولنگ 26 مارچ کو ہوگی، 27 یونین کونسلز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 109687 ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ مرد ووٹرز 59310 جبکہ خواتین ووٹرز 50377 ہیں، مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔
