ارسلان تاج نے کہا ہے کہ کامران ٹسوری سندھ کی تاریخ کے سب سے نالائق گورنر ابتک ثابت ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوءے کہا کہ عمران خان کو غدار کہنے والے ٹیسوری خود پہلے اپنے عہدے سے وفادار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹسوری کے آقا ماضی میں سب سے زیادہ فوج کیخلاف مغلظات نکالتے رہے، گورنر سندھ کی جماعت نے بانی متحدہ کیلئے ملکی افواج کیخلاف بھارت سے مدد مانگی تھی۔
ارسلان تاج نےکہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے لکھا گیا خط آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، عمران خان کیلئے اس ملک کی فوج اس کی جان سے زیادہ عزیز ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامران ٹیسوری سندھ کے گورنر ہیں بہترہوگا اپنے حلف کے مطابق خدمت کریں، کامران ٹسوری سندھ کی تاریخ کے سب سے نالائق گورنر ابتک ثابت ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج نے مزید کہا کہ موصوف کی قابلیت تجوری ہائٹس جیسے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے سے زیادہ نہیں ہے۔
