Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صادق سنجرانی نے نیب ترامیم کے آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سجرانی نے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس میں ترامیم کے لیے صدارتی آرڈیننس پر دستخط کردیئے۔

صدر مملکت عارف علوی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہونے کے باعث سجرانی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں سنجرانی کے پاس آرڈیننس جاری کرنے اور قوانین نافذ کرنے کا اختیار ہے۔

قائم مقام صدر نے نیب ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا۔ اینٹی گرافٹ واچ ڈاگ کو انکوائری کی سطح پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مدت بھی 14 سے بڑھا کر 30 دن کر دی گئی ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے تجویز کردہ ترامیم کی منظوری دے دی جنہیں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قانون کی شکل دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب کو تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version