محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورے شہر میں پانی کی کی نکاسی کا کام تسلی بخش ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گارڈن ٹاؤن ، گلبرگ اورسی بی ڈی مین بلیووارڈ انڈرپاس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی بی ڈی مین بلیووارڈ انڈر پاس سے پانی کی نکاسی کیلئے گلبرگ میں پمپنگ سٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے کلمہ چوک سے لبرٹی کی جانب انڈر پاس میں پانی کی نکاسی کے کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی بی ڈی مین بلیووارڈ میں پانی کی نکاسی کا کام سی بی ڈی سے واپس لینے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے نکاسی آب کا کام واسا کے حوالے کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ واسا فی الفورچارج سنبھال کر نکاسی آب کے کام کو رات تک مکمل کرے۔
محسن نقوی نے کہا کہ لاہور کے تمام پراجیکٹس کی کلیئرنس آئندہ سے واسا کی سرٹیفکیشن سے مشروط ہوگی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر کو اپنی نگرانی میں کام کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پورے شہر میں پانی کی کی نکاسی کا کام تسلی بخش ہے، سی بی ڈی مین بلیووارڈ انڈر پاس میں نکاسی آب کیلئے مزید پمپس نصب کیے جائیں۔
صوبائی وزیر عامر میر، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایم ڈی واسا اور سی بی ڈی کے حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔
