کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پردائرہ اختیارسے متعلق ثالثی عدالت نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی قانونی محاذ پر بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر دائرہ اختیار سے متعلق ثالثی عدالت نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے۔
انٹرنیشنل فورم پی سی اے نے بھارتی اعتراضات مسترد کردیے۔ بھارت نے بین الاقوامی ثالثی عدالت کا دائرہ اختیار نہ ہونے کا اعتراض کیا تھا۔
بین الاقوامی ثالثی فورم کشن گنگا ڈیزائن کیخلاف پاکستان کی درخواست پر میرٹ پر سماعت کرے گا۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ کشن گنگا ڈیم کا ڈیزائن سندھ طاس معاہدے کیخلاف ہے۔ کشن گنگا ڈیم کے ساتھ پاکستان نے رینٹل ہائیڈرو پاور پلانٹ کیخلاف بھی رجوع کر رکھا ہے۔
