طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماء کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنماء چودھری عبدالباسط طورخم سرحدی گزگرگاہ کے راستے افغانستان فرار ہورہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کرلیا۔
ایف آئی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، ملزم نے یورپ کے لیے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔
ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی اے حکام نے ملزم چوہدری عبدالباسط کو راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کے صاحبزادے ہیں۔
