Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی عالمی ترقیاتی اقدام شروع کرنے پر چین کے کردار کی تعریف

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ترقیاتی اقدام شروع کرنے پر چین کے کردار کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو پر پہلے اعلیٰ سطح فورم میں شرکت کی ، تقریب کا انعقاد چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے زیر اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پولٹ بیورو کے رکن اور سی پی سی کے خارجہ امور کمیشن کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر وانگ یی بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چن گینگ اور چیئرمین سی آئی ڈی سی اے لو ژاؤہوئی نے شرکت کی جبکہ بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین اور ایگزیکٹوز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ترقی کے لئے متفقہ عالمی لائحہ عمل کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے حصول کے لیے تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ترقیاتی اقدام شروع کرنے پر چین کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں جی ڈی آئی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version