Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں واپس آنے کی کوشش کروں گا، شاہنواز دھانی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ایمرجنگ ایشیا میں بھارت کے خلاف کارکردگی دکھا کر ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔

ایمرجنگ ایشیا کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا کر ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں واپس آنے کی کوشش کروں گا۔

ملتان سلطان کے فاسٹ بولر نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ ایک اہم ٹورنامنٹ ہے،یہاں آپ اچھا پرفارم کر کے کم بیک کر سکتے ہیں، میری بدقسمتی تھی کہ پی ایس ایل کے آغاز میں ہی میری انگلی فریکچر ہو گئی تھی اور میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ زیادہ فاسٹ بولرز کا ہونا پاکستان کے لیے اچھا ہے ، ماضی میں 4 ،5 فاسٹ بولرز ہی ٹیم کے ساتھ ہوتے تھے لیکن اب زیادہ فاسٹ بولرز ہیں ، احسان اللہ اور زمان خان کا میرے ساتھ ہی نہیں سب کے ساتھ مقابلہ ہے ،جو محنت کرے گا اور پرفارم کرے گا وہی قومی ٹیم میں آئے گا ۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنا بیک گراؤنڈ نہیں چھپاتا ، یہ ایک قدرتی چیز ہے گاؤں جا کر خوش ہوتا ہوں ،گاؤں میں میں جو کچھ کرتا رہا ہوں اب بھی واپس جا کر وہی کچھ کر کے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version