Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ نے ایسا کیا کیا کہ ہر کوئی اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھنے لگا؟ ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ عالیہ کے ویسے ہی بہت چاہنے والے ہیں لیکن حال ہی میں اداکارہ نے کچھ ایسا کیا کہ سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ عالیہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بہت سادہ لک میں اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو راستے میں پڑی چپل اپنے ہاتھوں سے اٹھاتے اور پوچھتے دیکھا جا سکتا ہے یہ کس کی چپل ہے۔

یہ ہی نہیں بلکہ اداکارہ اپنے ہاتھوں سے کیمرہ مین کی چپل کو اس کے آگے رکھ کے اپنی والدہ کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر ان کے ‘ڈاؤن ٹو ارتھ’ انداز کو مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، عالیہ فی الحال اپنی آنے والی فلم، راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

 کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

واضح رہے اس کا ٹریلر حال ہی میں لانچ کیا گیا تاہم یہ فلم 28 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version