حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے منتخب کرنے سے کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ و پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں سیٹ اپ آتا ہے۔ اگست میں اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے جارہی ہے،
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے نگران وزیر اعلیٰ منتخب کرتے ہیں، یہ ایک آئینی زمہ داری ہے ہم پوری کریں گے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو آج میں خط بھی لکھا ہے کہ جب چاہیں ہم مشاورت کے لئے تیار ہیں ہمیں بلائیں پھر چاہے بیل پر یا جیل سے آئیں لیکن ضرور آئیں گے
ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے کہا رانا انصار کو اپوزیشن لیڈر کے لئے ایم کیو ایم نے منتخب کیا ہے، فاروق ستار کے منتخب کرنے سے کوئی اپوزیشن لیڈر نہیں ہوگا
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی سلیکشن کے لئے اکثریت اراکین کی سائنیں چاہیے جبکہ رانا انصار ہماری بہن ہیں اچھی سیاستدان ہیں،میں ان کی قدر کرتا ہوں اگر اکثریت پوری ہوگی تو ویلکم کروں گا اور اگر ایک سائن کم ہوگی تو میں خود کر دونگا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پوری اکثریت لائیں اور اپوزیشن لیڈر منتخب کرائیں لیکن اگر غیر قانونی طریقے سے سلیکشن کی گئی تو عدالتوں سے رجوع کریں گے۔
