Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیہا دھوپیا کا رینبو فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

بالی وڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا کا رینبو فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اداکارہ نیہا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپا نسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر  پوسٹ کی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو رنبو رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ دوسری پوسٹ میں بھی اداکارہ کو رینبو ڈریس میں دیکھا گیا۔

اداکارہ کے حالیہ فوٹو شوٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

کچھ ماہ قبل اداکارہ کے ہاں دوسرے  بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ماہ جولائی میں اداکارہ نیہا دھوپیا نے  اور ان کے شوہر انگد بیدی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ ان کےگھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ ہمیں ایک کیپشن کا انتخاب کرنےمیں 2 دن کا وقت لگا۔‘

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ’اور سب سے بہتر کیپشن جو ہم نے سوچا وہ خدا کا شکر بجا لانے کا تھا۔‘

متعلقہ خبریں

Exit mobile version