Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جمہوریت کا فروغ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ جمہوریت کا فروغ  کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی فریڈرک نومان فاؤنڈیشن فار فریڈم کی کنٹری ہیڈ برجٹ لیم اور پروگرامز اینڈ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ محمد انور  سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں گورنر پنجاب نے تنظیم کی جانب سے پاکستانی پارلیمنٹیرینز کے لیے ٹریننگ پروگرام کو سراہا

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ جمہوریت کا فروغ  اور آور آئین کی بالادستی کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے، وزیراعظم۔یوتھ لون پروگرام میں خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے۔

محمد بلیغ الرحمن نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم۔یوتھ لون پروگرام سے سندھ اور پنجاب کے پسماندہ علاقوں سمیت تمام ملک میں خواتین کو مختلف کاروبار شروع کرنے اور معاشی طور پر با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خواتین کو بااختیار بنانے اور مختلف کاروبار شروع کرنے کے لیے علیحدہ شعبہ ہے۔

ملاقات میں برجٹ لیم نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو جرمنی میں قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، علامہ محمد  اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جرمنی کے تاریخی شہر ہائیڈلبرگ میں ایک سڑک ‘اقبال اوفر’ ان کے نام سے منسوب ہے۔

فریڈرک نومان فاؤنڈیشن فار فریڈم کی کنٹری ہیڈ برجٹ لیم نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے چیمبر اف کامرس سمیت مختلف متعلقہ اداروں سے اشتراک کر کے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version