مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کو دعوے سے کہا تھا چیئرمین پی ٹی آئی بیرونی ایجنٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ حقائق سامنے آ رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے دس سال پہلے جو قوم کو کہا تھا اور دعوے سے کہا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حقائق تک پہنچ کر بات کی تھی کہ یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ اس کے رابطے ہیں، 2018ء میں عالمی قوتوں کی طرف سے اس کی مالی مدد کی گئی اور اس کے حق میں پراپیگنڈے کیے گئے، ہم نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ میں 75 سال بعد ناجائز تنقید کی جسے پاکستان نے تسلیم نہیں کیا، قیام پاکستان کی اساس میں فلسطینیوں کی حمایت شامل ہے، اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد پہلی تقریر میں کہا کہ خارجہ پالیسی میں نوزائیدہ مسلم ملک کا خاتمہ شامل ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم الیکشن میں جب یہ جمعیت علماء اسلام کا منشور لائیں گے اور ایک بھرپور منشور جو قرآن و سنت کی روشنی میں ہے، پاکستان کے مسائل کا حل وہی ہے، آئین پاکستان قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کی بات کرتا ہے اور ہم بھی اسی حوالے سے ان شاءاللہ العزیز قوم کے سامنے اپنا منشور لائیں گے۔ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، پورے ملک میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار لائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
