سائفرسے متعلق تحقیقات کے معاملے پرایف ائی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم طلبی کا نوٹس وصول کرانے زمان پارک پہنچی اور ایف ائی اے کے اہلکار نے زمان پارک میں نوٹس وصول کروایا۔
ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روزسابق وزیراعظم کے پرسنپل سیکریٹری اعظم خان نے 164 کا بیان مجسٹریٹ کے سامںے ریکارڈ کرایا، 164 کے بیان میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔
اعظم خان نے سائفرسے متعلق اہم انکشافات کیے جس میں کہا گیا کہ لہرایا جانے والا سائفرجعلی تھا اوریہیں پربنایا گیا، حکومت کو گھر بھیجنے میں کوئی امریکی سازش نہیں تھی۔عمران خان نے تمام ترحقائق کو چھپا کرسائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا۔ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا۔
اظم خان کے مطابق سابق وزیراعظم نے سائفر اپنے پاس رکھ لیا جو کہ قانون کی خلاف ورزی تھی۔ سائفر واپس مانگنے پر انھوں نے اس کے گم ہونے کے متعلق بتایا۔ چیئرمین تحریکِ انصاف نے ان کے سامنے سائفر کو عوام کے سامنے بیرونی سازش کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی بات کی۔ 28 مارچ کو بنی گالا میٹنگ اور 30 مارچ کو اسپیشل کیبنٹ میٹنگ میں سائفر کا معاملہ زیربحث آیا۔ میٹنگز میں سیکریٹری خارجہ نے شرکا کو سائفر کے مندرجات کے متعلق بتایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

















