Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس اور یوکرین کا مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے، بلاول بھٹو

وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کا مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اورمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا کہ گندم کی ترسیل متاثرہونےسے دنیا بھر میں قیمتیں بڑھیں، امیدہےپاکستان بحیرہ اسود سے گندم کی ترسیل کیلئے کوشش کریگا۔ یوکرین سے دنیا بھر میں گندم کی ترسیل کے بہت سے راستے ہیں۔

دیمترو کولیبا نے کہا کہ ترسیل نہ ہونے سے گندم کی قلت بڑھےگی، دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کیلئے بات چیت کرینگے، یوکرین پاکستان کو اچھا پارٹنر سمجھتا ہے، جنگ کے باوجود زندگی کا کاروبار چلتا رہتا ہے۔ جنگ روزمرہ کی زندگی کو نہیں روک سکتی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنےپر خوش ہوں، دونوں ممالک میں تجارت کو بڑھاناچاہتے ہیں،  مستقبل میں تجارتی تعلقات بڑھانےکیلئے بات چیت کرینگے، 30سے پاکستان کے ساتھ خوشگوارتعلقات ہیں۔ 2سال پہلےپاکستان کوگندم کی قلت پرمددفراہم کی تھی۔

وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،مختلف شعبوں میں بھی تعاون بڑھاناچاہتے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ روس اور یوکرین کا مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version