Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیٹ پر سلمان سے ملنے گئی تھیں ، اداکار نے اداکارہ ہی بنا دیا

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کئی اور اداکاراؤں کو بھی لانچ کیا ہے جس میں اداکارہ زرین خان کا نام بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ زرین سیٹ پر سلمان سے ملنے گئی تھیں اور بالی وڈ اداکار سلمان جان نے انہیں اداکارہ ہی بنا دیا۔

تاہم زرین خان نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ سلمان خان سے بطور مداح ان کی ملاقات ہمیشہ کے لیے بدل جائے گی۔

دراصل زرین خان اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سے ہی فلموں کی طرف مائل تھیں۔

 اداکاری کی باریکیوں کو قریب سے جاننے اور سمجھنے کے لیے، انہوں نے سبھاش گھئی کی اداکاری کی کلاسز میں داخلہ لیا تھا۔

تعلیم کے دوران انہیں سبھاش گھئی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘یوراج’ کی شوٹنگ دیکھنے کا موقع ملا تھا۔

اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اس کے بعد جب سلمان خان نے زین کو دیکھا اپنے دوست انیل شرما کی فلم ‘ویر’ کے لیے اداکارہ کا نام تجویز کیا۔

اسکرین ٹیسٹ اور آڈیشن پاس کرنے کے بعد زرین خان کو ‘ویر’ میں سلمان خان کے مقابل کاسٹ کیا گیا۔

واضح رہے بالی وڈ میں انٹری لینے کے بعد ان کے کیریئر نے کچھ خاص کمال نہیں کیا اور زرین خان اپنی اداکاری سے ناظرین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکیں۔

اس کے علاوہ ‘ویر’ کے بعد زرین خان ‘اکسر 2’، ‘ہیٹ اسٹوری 3’، ‘وجہ تم ہو’ جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

واضح رہے  ان دنوں یہ اداکارہ ہندی فلموں سے ہٹ کر پنجابی، تمل اور تیلگو فلموں میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version