نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ نواب محمد جہانگیر خانجی کی نماز جنازہ کراچی میں جوناگڑھ ہاؤس میں ادا کردی گئی۔
نواب محمد جہانگیر خانجی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، ان کی نمازہ جنازہ سماجی رہنما حاجی حنیف طیب نے پڑھائی۔
نواب محمد جہانگیر خانجی کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، فاروق ستار، صوبائی وزیر سعید غنی، وزیراعلی کے مشیر طارق حسن، سینیٹروقار مہدی، محفوظ یار خان کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد، الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان، انسان دوست گروپ کے سربراہ قیص منصور شیخ اور دیگرشریک تھے۔
نواب جونا گڑھ کے جنازے میں شرکت کے لیے بزنس کمیونٹی سے بیگ گروپ کے سربراہ مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ بھی شریک تھے۔
اس موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواب جونا گڑھ کی پاکستان کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ میں ان کی فیملی سے تعزیت کرتا ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ جنازے میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کی عکاس ھے کہ لوگوں کے ساتھ ان کا رویہ کتنا مہربان والا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
