مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کر دیا ہے، اسحاق ڈار کی نامزدگی کا فیصلہ پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مشاورت سے اسحاق ڈار کی نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اتفاق کے لیے مسلم لیگ ن کی پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تمام اتحادی جماعتوں سے اسحاق ڈار کے نام پر مشاورت کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کے لیے اتحادیوں کو قائل کیا جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے تین نام اپوزیشن لیڈر کو بھجوائے جائیں گے جن میں اسحاق ڈار کا نام بھی شامل ہوگا۔
دوسری جانب نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے حوالے سے پی پی ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی خبریں جھوٹی ہیں، نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔
پی پی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام پیش نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کیلئے غیر جانبدار امیدوار تجویز کرے گی۔
