Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی امدادی کارروائیاں جاری

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چترال اور مالاکنڈ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شب و روز جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گذشتہ روز صبح سے شروع امدادی کارروائیاں رات بھر بھی جاری رہیں۔

چترال میں شدید بارشوں کے بعد رابطہ سڑک متاثر ہونے سے اپر چترال کی جانب آمدورفت بند ہو گئی۔

سیکیورٹی فورسز کی امدادی ٹیمیں سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ آمدورفت کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہیں اور بہت جلد رابطہ سڑک کو بحال کر دیا جائے گا۔

بارش اور سیلاب کی وجہ سے دیر میں تلاش، شمسی روڈ متاثر ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متبادل راستہ بنا کر ہلکی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جبکہ ہر قسم کی ٹریفک کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کی جانب سے تیزی سے کام جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز عوام کی خدمت اور ریلیف کے جذبہ سے سرشار اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں