Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان تحریک انصاف کے 22 رہنما اشتہاری قرار

پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 22 رہنماؤں کو اشتہاری قراردے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اشتہاری قرار دیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں میاں اسلم ، حماد اظہر، فرخ حبیب ، زبیر نیازی ، مراد سعید ، علی امین گنڈا پورشامل ہیں۔

اسد زمان چیمہ، حسان نیازی ، امتیاز احمد شیخ ، حافظ فرحت عباس ، واچْ قیمو عباسی ، اعظم سواتی ، غلام عباس ، سعید احمد سندھو ، عظمی خان ، علیمہ خان ، عندلیب عباس ، احمد خان نیازی ، خالد گجر ، کرامت علی کھوکرکے نام بھی اشتہاریوں میں شامل ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے مراد سعید ،علی امین گنڈا پور،واثق قیوم،اظم سواتی ،میاں اسلم ،حماد اظہر،فرخ حبیب کو اشہاری قراردیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق مطلوب ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری تھے، ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو چھپا رکھا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے متعلقہ اداروں کو تفتیش مطلوب ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version