Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 92 ہزار 473 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 92 ہزار 473 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی نرخ کم ہوگئے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version