Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونان میں جنگل کی آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

یونان کے ایک جزیرے کے جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی فضائیہ کا طیارہ ایویا جزیرے کے جنگل میں لگی آگ سے نبرد آزما ہوتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

ہیلینک ایئر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کا سی ایل 215 طیارہ مقامی وقت کے مطابق 14 بجکر 52 منٹ پر پلٹینسٹوس میں آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے مطابق طیارے کے کپتان اور ساتھی پائلٹ کی عمریں بالترتیب 34 اور 27 سال تھیں۔

یونانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایویا میں کام کرنے والے فائر فائٹنگ طیارے سی ایل 215 کے فضائیہ کے افسران اور پائلٹوں کے جانوں کے ضیاع پر مسلح افواج میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ای آر ٹی نے سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کی ہے جس میں طیارے کو آگ پر پانی گراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد اسے ایک پہاڑی سے ٹکراتے اور شعلوں میں پھٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version