Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ٹی کے فروغ کیلیے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا ہےکہ آئی ٹی کے فروغ کیلیے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزادپیشہ ورانہ سرمایہ کاری اور نیشنل انوویشن ایوارڈز کے اجرا کی تقریب میں شرکت کے دوران کامیاب نوجوانوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں نے اپنی قابلیت اور ہنر کی بنیاد پر ایوارڈز جیتے، نوجوانوں نے زراعت کی ترقی کیلیے ڈرونز بنائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں نے کیلے کے چھلکے کو بھی استعمال میں لاکر مصنوعات بنا دیں، نوجوانوں کی قابلیت کو ماضی میں استعمال میں لایا جاتا تو تیزی سے ترقی کی منازل طے ہوتیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں اور قوم کی ترقی کیلیے مزید سرمایہ کاری کی جائے، ملک کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں نے مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ہنر حاصل کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے فروغ کیلیے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، اگر وسائل فراہم کیے جائیں تو نوجوان دنیا میں پاکستان کا نام پیدا کریں گے اور ملک کیلیے زرمبادلہ آئے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version