Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان : سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے سول انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے۔

بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سیلاب آنے سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرین میں راشن، پکا ہوا کھانا اور ٹینٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔

قومی شاہراہ N-65 پر پنجرہ پل کے مقام پر مسافروں اور ٹرکوں کی ایک بڑی تعداد پھنس گئی تھی جن میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

ان تمام لوگوں کو ایف سی کی جانب سے پکا ہوا کھانا اور پینے کا صاف تقسیم کیا جا رہا ہے۔ پنجرہ پل پر روڈ کو بحال کرنے کی کوششیں بھی بلا تعطل جاری ہیں۔

 ضلع سوئی اور صحبت پور میں لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور امدادی اشیاء فراہم کی گئی۔

ضلع ہرنائی میں غریب آباد کے علاقے میں  سیلاب سے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 3 بچے جو پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے نالے میں پھنس گئے تھے انہیں ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version