Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاورہائی کورٹ کا علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم

عدالتِ عالیہ نے سابق وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، درخواست گزار کی طرف سے علی زمان اور ندیم شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

پشاورہائی کورٹ نےعلی محمد خان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجازانورنے کہا کہ ڈپٹی کمشنرمردان آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں۔ ایک ڈپٹی کمشنرکوعبرت کا نشان بنائیں گے تو پھرغیرقانونی کام کوئی نہیں کرے گا۔

پشاورہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنرمردان کو 8 اگست کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر مردان 8 اگست کو خود پیش ہوں۔

عدالتِ عالیہ نے سماعت 8 اگست تک ملتوی کردی۔۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version