وزیر تعلیم سندھ سردار شاھ نے صوبے میں بند اسکول ہر حالت میں کھولنے کا حکم دے دیا۔
اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری اسکول کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ وزیر تعلیم کی ہدایت پر کمیٹی کے ٹی او آرز بھی طے کئے گئے۔
اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاھ اسپیشل سیکریٹری کو ڈائریکٹر پرائمری، سیکنڈری، ضلع تعلیمی افسران اور چیف مانیٹرنگ آفیسرز کے ساتھ ملکر پلان دینے کا حکم دیا ۔
اجلاس میں تمام افسران کو بند اسکولوں کی تعداد سے متعلق معلومات، تجاویز، اساتذہ کی تقرری کا پلان اور فیکٹ فائنڈ رپورٹ مہیا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاھ نے مزید کہا کہ 31 جولائی تک مجھے بند اسکول ہر حالت میں کھلے چاہئیں ، بھت تاخیری حربے دیکھ لیئے 31 جولائی کے بعد مجھے کوئی بند اسکول نظر نہیں آنا چاہیے
اجلاس میں ڈی جی محکمہ تعلیم، ایم اینڈ ای، ڈائیریکٹر ایچ آر ایم ایس اور دیگر ارکان شامل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
