Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کی ثقافت، تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا ہے ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کی ثقافت،تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2023-24 کے بجٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے اس سےقبل ویلفیئر فنڈ تھا لیکن موجودہ حکومت نے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام بھی شروع کیا ہے

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جس طرح کلچر ہمارا ورثہ ہے اسی طرح فنکار بھی ہمارا ورثہ ہیں، فنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کی ثقافت،تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے صحافیوں کی طرح فنکاروں کے لئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا ہے، فنکاروں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی سہولت مل سکے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جلدخود فنکاروں کو ہیلتھ کارڑ دیں گے ،اس سے قبل تمام فنکار اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version