Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کا مسافر بردار ہیلی کاپٹر سائبیریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

روس کا ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر سائبیریا میں بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں اداے کی خبر کے مطابق روس کا ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر ایم آئی-8 جنوبی سائبیریا کے الٹائی ریپبلک میں دوران لینڈنگ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔

عالمی خبر رساں ادارے نے خبر دی کہ ہیلی کاپٹر 12 سیاحوں کو سائبیریا کے مختلف مقامات کی سیر کرانے جا رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 ارکان بھی شامل تھے۔

حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 6 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 7 افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ روس ساختہ ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر 1960 کی دہائی میں ڈیزائن کیا گیا تھا، یہ دو انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جو روس میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے روس کے انتہائی سرد ترین علاقے سائبیریا میں فضائی حادثات موسم کی خرابی اور پرانے ہیلی کاپٹرز کا استعمال ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں