Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گرمی کا دور ختم، زمین اُبلنے کے دور میں داخل، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ زمین عالمی سطح پر گرمی کے دور سے نکل کر اُبلنے کے دور میں داخل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے شمالی نصف کرہ میں شدید گرمی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف بنیادی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے موسمیاتی تبدیلی وں پر فوری طور پر انقلابی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی کے ریکارڈ توڑ درجہ حرارت سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمین گرم ہونے کے مرحلے سے نکل کر عالمی ابلنے کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ کہ یورپ اور امریکہ کے کچھ حصوں سمیت شمالی نصف کرہ میں شدید گرمی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بحیرہ روم سے متصل یونان، اٹلی اور الجزائر جیسے ممالک میں ریکارڈ درجہ حرارت کی وجہ سے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

نیو یارک میں خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے شمالی نصف کرہ میں شدید گرمی کو ظالمانہ موسم گرما قرار دیا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پورے سیارے کے لیے یہ ایک تباہی ہے اور اگلے دنوں میں جولائی 2023 میں چھوٹے برفانی دور سے کم ہونے کے بعد دنیا بھر کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

یورپی یونین کی مالی اعانت سے چلنے والی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے ای آر اے 5 کے اعداد و شمار کے مطابق، جولائی کے پہلے تین ہفتے ریکارڈ پر سب سے گرم تین ہفتوں کا عرصہ رہا ہے اور یہ مہینہ جولائی کا گرم ترین اور ریکارڈ پر گرم ترین مہینہ ہونے کی راہ پر گامزن ہے۔

جولائی کے لئے ای آر اے 5 کے مکمل اعداد و شمار دستیاب ہوں گے اور 8 اگست کو شائع ہوں گے، اس سے قبل ریکارڈ پر سب سے گرم مہینہ جولائی 2019 تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں