Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنگاپور میں خاتون کو پھانسی دے دی گئی

سنگاپور نے 20 سال میں پہلی بار منشیات رکھنے اور اسمگلنگ کے جرم میں ایک خاتون کو پھانسی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور نے  45 سالہ سری دیوی دجامانی کو آج پھانسی دی ہے جس کی تصدیق انتظامیہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور میں کسی خاتون کو  پھانسی 20 سال میں پہلی بار دی گئی ہے، خاتون سنگاپور کی شہریت رکھتی تھی اور اس پر 2018 میں 30 گرام ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔

سری دیوی دجامانی اپنے ساتھی محمد عزیز بن حسین کے بعد تین روز کے دوران پھانسی پانے والی منشیات کی دوسری مجرم اور مارچ 2022 کے بعد سے 15ویں مجرم ہیں جبکہ محمد عزیز کو  بھی 2018 میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سنگاپور میں دنیا کے سخت ترین انسداد منشیات کے قوانین ہیں جس پر حکومت کا کہنا ہے کہ یہ معاشرے کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version