Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر کی بھر پور کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہوا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان، عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اورمشترکہ اقدار پرمبنی ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان، عراقی افسران کو پولیس اور فرانزک کے شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

اس موقعے پر عراقی سفیرنے وزیر داخلہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی۔

عراق کے سفیر حامد عباس نے کہا کہ تقریبا دو لاکھ پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں، زائرین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں، ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version