Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین چشمہ پاور پلانٹ پر اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین چشمہ پاور پلانٹ پر اربوں ڈالرز کی بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس میں سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بطور چئیرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ہی لیفینگ نے پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کیا وہ سی پیک کے معماروں میں سے ہیں ان کا سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر کے نمائندہ خصوصی اور نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپنے گزشتہ دور حکومت کے تین سالوں کے دوران ہم نے اس فلیگ شپ پروجیکٹ کے تحت 25 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو راغب کیا۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 8000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوئی، سی پیک نے تھر کول کو پاکستان کے لیے ایک پیداواری اثاثہ بنایا جو آئندہ 300 برس تک سستی بجلی پیدا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے چار سالہ دور میں سی پیک کے گیٹ وے گوادر کو بری طرح نظر انداز کیا گیا پاکستان کے گیٹ وے گوادر پر انٹرنیشنل ائرپورٹ پورٹ پر رن وے مکمل ہو چکا ، ایئرپورٹ آئندہ برس آپریشنل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے سلٹ کی صفائی جاری ہے صفائی کے باعث آئندہ برس مزید گہرا ہونے سے بڑے بحری جہاز آ سکیں گے چین آئندہ برس چشمہ پاور پلانٹ پر اربوں ڈالرز کی بھاری سرمایہ کاری کرے گا

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ سی پیک پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں 9 صنعتی زونز کا منصوبہ پچھلی حکومت نے برباد کر دیا 2014 میں چینی صدر شی جن پنگ کے دورے میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونا تھے تاہم سیاسی جماعت کے دھرنوں کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم اپنے ہمہ موسمی سٹریٹجک پارٹنر چین کے شکر گزار ہیں جس نے پاکستان کو سیکیورٹی سٹیٹ سے سرمایہ کاری کا مرکز بنانے میں مدد کی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version