سراج الحق نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے جلسے میں دھماکے کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورت حال پیدا کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
سراج الحق نے باجوڑ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی قائدین اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ حملےکا مقصد ملک میں افراتفری کی صورت حال پیدا کرنا ہے، دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرست ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزیدکہا کہ حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ بم دھماکے کی فوری اور مکمل تحقیقات کروائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
