Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبان نے موسیقی کے آلات نذر آتش کر دیئے

طالبان نے افغانستان میں موسیقی کے آلات کو نذر آتش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ موسیقی اخلاقی بدعنوانی کا باعث بنتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی صوبہ ہرات میں ہفتے کے روز طالبان نے ہزاروں ڈٓالر مالیت کے موسیقی کے آلات کو نذر آتش کر دیا۔

سنہ 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے طالبان نے عوامی مقامات پر موسیقی بجانے سمیت متعدد پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

افغانستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میوزک کے بانی احمد سرمست نے ان اقدامات کو ثقافتی نسل کشی اور موسیقی کی توڑ پھوڑ سے تشبیہ دی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو فنکارانہ آزادی سے محروم رکھا گیا ہے۔ ہرات میں موسیقی کے آلات جلانا طالبان کی قیادت میں افغانستان میں ہونے والی ثقافتی نسل کشی کی ایک چھوٹی سی مثال ہے۔

آن لائن تصاویر کے مطابق ہرات میں نذر آتش کی جانے والی اشیاء میں ایک گٹار، ایک ہارمونیم اور ایک طبلہ کے ساتھ ساتھ ایمپلیفائر اور اسپیکر بھی شامل ہیں۔

نذر آتش کئے جانے والے آلات طالبان نے شہر میں شادی کے مقامات سے ضبط کیے گئے تھے۔

90 کی دہائی کے وسط سے 2001 تک افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں رہنے کے دوران سماجی اجتماعات، ٹی وی اور ریڈیو پر ہر قسم کی موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس کے بعد کی دو دہائیوں میں موسیقی کا ایک منظر فروغ پایا ، لیکن اگست 2021 میں طالبان کی واپسی نے بہت سے موسیقاروں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملک میں اب بھی گلوکاروں اور موسیقاروں کو مار پیٹ اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

گزشتہ دو سالوں میں طالبان نے اسلامی قانون کی سخت تشریح کے تحت دیگر سخت پابندیاں عائد کی ہیں۔

خواتین کو ان سخت اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ طالبان نے حکم دیا ہے کہ انہیں ایسے لباس پہننے ہوں گے جو صرف ان کی آنکھوں کو ظاہر کرے.

طالبان کے ایک حکم نامے کے مطابق اگر خاتون 72 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کر رہے ہیں تو ان کے ساتھ کوئی مرد رشتہ دار ہونا ضروری ہے۔

طالبان نے نوعمر لڑکیوں اور خواتین کو اسکول اور یونیورسٹی کے کلاس رومز، جم اور پارکوں میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں