Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم آئین جمہوریت اور اسلام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اسعد محمود

مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ ہم آئین جمہوریت اور اسلام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دورے کو ابھی ایک روز ہی ہوا تھا کہ باجوڑ میں دہشتگردی کے واقعہ ہوگیا، مولانا فضل الرحمن فوری دورہ ختم کرکے واپس آئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسی ایوان میں بار ہا کہا تھا کہ ہمارے آئین کے ساتھ کھڑے ہونے والے کارکنان کو قبائلی علاقوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے، کل کا واقعہ تو اتنا دردناک تھا کہ ایک ایک گھر سے تین تین افراد شہید ہوگئے۔

مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قوم پرستی و مذہب کو آلہ کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے، جب آئین کے تحفظ کی وجہ سے سزا ملتی ہے تو سزا ملنے والوں کو پاکستانی تو مانا جائے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ  میرے والد پر چار حملے ہوچکے جبکہ مولانا حیددی اور اکرم درانی اور مجھ پر بھی حملے ہوئے لیکن ہمارا عزم نہیں ٹوٹا۔

مولانا اسعد محمود وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں تم ہمارا عزم نہیں توڑسکتے، ہم آئین جمہوریت اور اسلام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے لیکن ہاں یہ سوال ضرور پوچھنا چاہتا ہوں کون لوگ ہیں جو ان لوگوں کے ساتھ مذاکرات کرتے ہیں؟۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version