Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان سےدہشت گردی پروزیرخارجہ کےگذشتہ ریمارکس پرترجمان دفترخارجہ کاردِعمل

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان سے دہشت گردی پر وزیر خارجہ کے گذشتہ ریمارکس پررد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ملکی یا غیر ملکی تمام خطرات سے اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل رہے ہیں۔ افغان سرزمین پاکستانی سرزمین کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔

ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ نے واضح طور پر افغانستان کے ساتھ بات چیت کی ہماری پالیسی کا اعادہ کیا تاکہ وہ پاکستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دہشت گردی سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی تیاری کا بھی اظہارکیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔  اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version