Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس کا اوڈیسا بندرگاہ پر حملہ، ہزاروں ٹن اناج تباہ

یوکرین کا کہنا ہے کہ روس نے اوڈیسا بندرگاہ پر قائم اناج کے گوداموں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں ٹن اناج تباہ ہو گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کیف کے حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساحلی علاقے اوڈیسا میں روسی ڈرون طیاروں نے علاقے کے جنوب میں اناج ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

نیٹو کے رکن ملک رومانیہ کی جانب سے دریائے ڈینیوب کے پار واقع اناج کی بندرگاہ ازمیل ماسکو کے ڈرون حملے کا اہم ہدف تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک، چین اور اسرائیل جانے والے تقریبا 40 ہزار ٹن اناج کو نقصان پہنچا ہے۔

اوڈیسا ریجن کے گورنر اولیہ کیپر نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک بیان میں کہا کہ حملے کے نتیجے میں بندرگاہ اور صنعتی انفراسٹرکچر کی تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک لفٹ کو نقصان پہنچا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر عالمی غذائی تحفظ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ بدقسمتی سے بہت سا اناج ضائع ہو گیا ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ روسی دہشت گردوں نے ایک بار پھر بندرگاہوں، اناج اور عالمی غذائی تحفظ پر حملے کیے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں