اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔
صدرمملکت نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد (ترمیمی) بل 2023 ء کی منظوری دے دی، بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد، 2013 ء میں ترمیم کرنا ہے۔
صدرمملکت نے پٹرولیم (ترمیمی) بل ، 2023 ء کی بھی منظوری دے دی، بل کا مقصد پٹرولیم ایکٹ ، 1934 ء میں ترمیم کرنا ہے۔
صدرعارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل ، 2023 ء کی بھی منظوری دے دی، بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ ، 1973 ء میں ترمیم کرنا ہے۔
صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
