روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے میں روس کا ٹینکر تباہ ہوگیا۔
روس کی میرین ایجنسی کے مطابق بحیرہ اسود میں یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں روس کا ٹینکر تباہ ہوگیا، حملے کے نتیجے میں روس کے کیمیکل ٹینکر ایس آئی جی کے انجن کے قریب بڑا سوراخ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق شام میں روسی فوجیوں کو مدد فراہم کرنے کے الزام میں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے ٹینکر کی مدد کے لیے ٹک بوٹس تعینات کیے گئے کیوں کہ حملے کے بعد روسی ٹینکر کا انجن ناکاہ ہوچکا تھا۔
روسی نیوز ایجنسی ٹاس کے مطابق یوکرین کو خبردار کیا کہ انہیں اس کے جوابی وار کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ فی الحال ٹینکر اینکر پر کھڑا ہے لیکن اس کے انجن روم کو زیادہ نقصان پہنچا ہے البتہ وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہو اور نہ ہی حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















