شہر قائد میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کراچی میں صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں وقفے وقفے سے رات بھر بوندا باندی جاری رہی۔
ادارے نے کہا کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔
ادارے نے مزید کہا کہ صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
