Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تارکین وطن کی مزید دو کشتیاں ڈوب گئیں، دو افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

تارکین وطن سے لدی دو کشتیاں اٹلی کے ساحل کے قریب ڈوب گئی ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب دو کشتیوں کے ڈوبنے کے بعد دو لاشیں برآمد کی ہیں اور 57 افراد کو بچا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب دو کشتیوں کے تباہ ہونے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اطالوی کوسٹ گارڈ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اس نے ڈوبنے کے بعد دو لاشیں برآمد کی ہیں اور 57 افراد کو بچایا ہے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز طوفانی موسم میں ڈوبنے کے بعد ایک کشتی میں سوار 28 افراد کے سمندر میں ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ دوسری کشتی سے تین افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں لوہے کی خستہ حال کشتیاں تھیں جو جمعرات کو تیونس کے شہر سفیکس سے روانہ ہوئی تھیں۔

اطالوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کشتی میں 48 افراد سوار تھے جبکہ دوسری کشتی میں 42 افراد سوار تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پریس افسر فلاویو ڈی گیاکومو نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آئی او ایم کے ساتھ ثقافتی ثالثوں کا خیال ہے کہ زندہ بچ جانے والوں سے بات کرنے کے بعد کم از کم 30 افراد لاپتہ ہیں۔

اطالوی حکام نے جزیرے سسلی کے علاقے ایگری جینٹو میں کشتیوں کے تباہ ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اطالوی گشتی کشتیوں اور این جی او گروپوں کی جانب سے سمندر میں بچائے جانے کے بعد گزشتہ چند دنوں میں دو ہزار سے زائد افراد لامپیڈوسا پہنچ چکے ہیں کیونکہ تیز ہواؤں نے جزیرے کے ارد گرد کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

اگریگنٹو کے چیف آف پولیس ایمانوئیل ریکیفاری نے کہا کہ انسانی اسمگلروں نے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو سمندر میں دھکیل دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version