Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کی سرمایا کاری سے پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہوا، وزیراعظم

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ چین کی سرمایا کاری سے پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں معروف چینی بنکوں اورکمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی بنکوں اورکمپنیوں کا کرداراہمیت کا حامل ہے۔ چینی کمپنیوں نے سی پیک میں تیس بلین ڈالرزسے زاید کی سرمایہ کاری کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ چین کی سرمایا کاری سے پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہوا۔

انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ آرمی چیف عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  اس فیزمیں اکنامک زونزاور آئی ٹی کے منصوبے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version