وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے چہرے ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ رہیں گے۔
راولپنڈی میں وزیراعظم شہبازشریف نے جی ایچ کیو میں شہدا کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شہدا کے خاندانوں اور غازیان سے ملاقات پرفخر ہے۔ شہدا اورغازیوں نے ملکی دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قربانیوں کا سلسلہ قیام پاکستان سے لے کرآج تک جاری ہے۔ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین وقت سے نکل آیا ہے۔ پاکستان قرضوں سے جان چھڑا کراپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔ پچھلے چند میں ماہ میں بے پناہ کاوشیں کی گئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وسائل منصفانہ تقسیم کے لیے ایک نظام پر متحد ہونا ہوگا۔ بہت وقت گزرگیا، پلوں سے بہت پانی بہہ گیا۔ کل حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی۔ آئنی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدارنگراں حکومت کے حوالے کردیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نظام وجود میں آ چکا ہے۔ پاکستان میں کھربوں ڈالرز کے معدنی وسائل ہیں۔ انھوں آرمی چیف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا انتہائی شکرگزارہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپنے پیاروں کو پاکستان پر قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، اب ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم شہدا اورغازیوں کو قربانیوں کو ہر پاکستانی کی خوشحالی میں ڈھالیں۔
انھوں نے مذید کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے چہرے ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ رہیں گے۔ پاکستان کےغیورعوام ان سیاہ چہروں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جی ایچ کیو میں شہدا کے مزارپرحاضری دی اور یادگارشہدا پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آرمی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بہ طورمہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم نے 70 شہدا کے لواحقین اور 30 زخمیوں کے اہلخانہ کے لئے مالی اعانت کے چیک پیش کیے اورشہدا کے لواحقین میں شامل طالب علموں کو تعلیم کے لیے لیپ ٹاپس بھی دیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
