Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیں پہلے سے معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا، بھارتی کمنٹیٹر کا طنز

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر کمنٹ کرکے نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  منحرف بیانات، عظیم الشان اعلانات کو بھول جاؤ، ہمیں 2 ماہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کے لیے بھارت آئے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاکستانی شائقین کرکٹ نے ہرشا بھوگلے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معروف کمنٹیٹر کا بیان توہین آمیز ہے، انہیں تکبر اور سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق بھی خبریں گردش کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version