Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کو محبت اور اپنائیت کی ضرورت ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کو محبت اور اپنائیت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گوادر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین ماجد جوہر کو حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے قید میں رکھا ہوا ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے کو عوام کی خدمت سے روکنا سراسر زیادتی اور قابل مذمت فعل ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ بلوچ رہنماؤں سے روا رکھے گئے اس سلوک سے مزید دوریاں بڑھیں گی، بلوچستان کو محبت اور اپنائیت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version