وزیراعظم نے کہا ہےکہ سعودی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں بہترین مواقع موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے قیام سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نےکہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کاری کے لیے ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
