وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعے نے تاریخ کو داغدارکیا، 9 مئی واقعے کے بعد ایک شخص کا چہرہ سامنے آیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے 33سالوں سے ایوانوں میں ہوں، انتخابات سے ملک میں استحکام آئےگا۔
خواجہ آصف نےکہا کہ ایک شخص ایسے کیس میں پکڑاگیاجس کو سوچ کرشرم آتی ہے، بدقسمتی یہ ہےکہ اس کے چاہنے والوں کی نظرمیں یہ کوئی جرم نہیں۔ تحائف بیچ کرپیسےجیب میں ڈال لیےگئے۔
وزیردفاع نے کہا کہ تحائف یادگارکےطورپررکھنےکیلئےہوتےہیں، اس شخص نےتوشہ خانہ تحائف میں سوداگری کی، وہ شخص اپنےمفاد کیلئے فوج پربھی حملہ کرسکتاہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دوسری طرف اسی فوج کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے، سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے محسن ہیں، دہشتگردی کےخلاف جنگ آج بھی جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد نئی اسمبلی کے قیام سے مزید استحکام آئےگا، کل ایک شخص اپنےوکلا سے کہہ رہاتھا مجھے جیل سےنکالو، ایک شخص نےاقتدارکی خاطرسب کچھ داؤپرلگایا، حکومت کے 15 ماہ بحرانوں میں گزرے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نومبر کے بعدملک میں استحکام آیا، 9 مئی کے واقعے نے تاریخ کو داغدارکیا، 9 مئی کو انہوں نے جو کیا جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 9 مئی واقعے کے بعد ایک شخص کا چہرہ سامنے آیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ بےنظیراورنوازشریف نےاتفاق رائے سے58ٹوبی کا خاتمہ کیا، پچھلے23سالوں میں اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
