Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خورشید شاہ نے حکومت سندھ کی کارکردگی کو رول ماڈل قرار دے دیا

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے حکومت سندھ کی کارکردگی کو رول ماڈل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کا مشکور ہوں،کراچی سے 500 کلو میٹر دور سکھر میں ایس آئی یو ٹی قائم کیا ہے، آج ہم نے سکھر میں دو میڈیکیٹٹ پروجیکٹ بلاول بھٹو زرداری نے دیئے ہیں۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپورٹس کے گراؤنڈ بھرے ہونے چاہئیں، اسپتال خالی، مگر یہ اسپتال وقت کی ضرورت ہیں، حکومت سندھ نے صحت کے میدان میں جو خدمات دی ہیں وہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔

سید خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم کھیل کے میدانوں میں بھی پیچھے نہیں، سکھر میں اسپورٹس کمپلکس بھی مکملُ ہونے کو ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلکس میں 68 گیمز ایک ہی جگہ پر ہیں جبکہ اب ہم اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے ہیں اور یہ پاکستان کی خدمت ہوگی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم تعلیمی میدان میں بھی پیچھے نہیں رہے، پانچ یونیورسٹییاں یہاں بنائی ہیں، انتخابات کے بعد میڈیکل یونیورسٹی بھی چاہتے ہیں کہ قائم ہو اور دنیا میں کہیں کوئی مثال نہیں کہ جہاں مفت علاج ہو۔

 وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صرف ایس آئی یوٹی نہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال میں بھی مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے جس کے لئے ہم سندھ حکومت کا مشکور ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version