صدر مملکت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کو خط لکھا ہے کہ جس میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔
صدر مملکت نے لکھا کہ آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِاعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔
خیال رہے کہ 9 اگست کو صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
